پاکستان
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آج شام پانچ بجے اسلام آباد
میں عوامی پارلیمنٹ لگانے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا ہےکہ عوامی پارلیمنٹ
جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا،فیصلے کی گھڑی آن پہنچی قوم گھروں میں
بیٹھنے کے بجائے ان کا ساتھ دے
حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونےکےبعد دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو اذیت ناک قیدو بند کی صعوبتوں میں رکھا گیا ،،،ان کے کارکنوں سے غیر ملکی جنگی قیدیوں سے بھی بد تر سلوک کیا گیا۔۔ ظلم بہت ہو چکا، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے، طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آج شام پانچ بجے دھرنے کے مقام پر عوامی پارلیمنٹ لگے گی ، آج تک فیصلے انکے ہاتھ میں تھے لیکن اب جو عوام کی پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی کامیابی کا سہرا ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 لوگوں کے سر ہے۔ قوم اٹھے اور فرعونوں کے ایوانوں کی طرف بڑھے۔۔ اب یہ انقلاب ملتوی یا موخر نہیں ہوگا بلکہ پاکستان اور عوام کے مقدر کو بدل کر رہے گا۔انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے،، قوم گھروں سے نکلے اور پاکستان کو بچتے اور اس کا مستقبل سنورتے دیکھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ قوم کو وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ بھی انقلاب کا حصہ بنے، اپنی نسلوں کو بتاسکیں کہ انہوں نے پاکستان میں انقلاب کا سورج طلوع ہوتے دیکھا۔۔میرا پیغام عوام تک پہنچ چکا ہے ،ان حکمرانوں کا پالا کبھی میرے ساتھ نہیں پڑھا اب فیصلہ کن لمحہ آچکا ہے اور قوم کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوچکی ہیں

No comments:
Post a Comment