Business

Breaking News
recent

تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے اعلان کے بعد خیبر پی کےمیں اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں رابطے شروع



تازہ ترین۔

تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے اعلان کے بعد خیبر پی کےمیں اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں رابطے شروع کر دیئے،،، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف آئندہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سےاستعفوں کےاعلان کےبعد خیبر پی کے میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی ہے،،،،جے یو آئی ،،،قومی وطن پارٹٰی،،،اور اے این پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ایک دوسرے سے رابطے کیے ہیں،،،،ذرائع کے مطابق پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کا اجلاس بھی ہوا،،،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اسمبلی توڑنے نہیں دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ہٹانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔جس کے مطابق اگلے اجلاس میں پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔ اور تمام اپوزیشن جماعتیں مفاہمت سے صوبے کا اگلا وزیراعلیٰ نامزد کریں گی
Muhammad Tayyab

Muhammad Tayyab

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.