Business

Breaking News
recent

دنیا بھر میں انسان دوستی کا دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے


دنیا بھر میں انسان دوستی کا دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یہ دن دنیا بھر میں انسانی فلاح وبہبود کے لئے متحرک افراد کی یاد دلاتا ہے۔  اقوام متحدہ کی جانب سے انیس اگست کو انسان دوستی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا آغاز دو ہزار آٹھ میں ہواتھا، دنیا بھر میں اس دن کو منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کے حوالے سے بنیادی سمجھ بوجھ کو عام کرنا اور اس کارخیر میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کو یاد کرنا ہے،دہشت گردی کی لہر اور نسلی ہنگامہ آرائی ہو یا کوئی اور سانحہ،انسانیت سے محبت کرنے والےرضاکاروں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے،جاپان سے سوڈان اور پاکستان سے افریقی ممالک تک پھیلے یہ رضاکار متاثرہ افراد کی امداد میں مصروف عمل نظر آتے ہیں،انسان دوستی کے جذبے سے سرشار افراد اپنا گھربار،رشتہ دار اور مال ودولت سمیت سب کچھ سانحات میں گنوا بیٹھتے ہیں، رضاکاروں کی متاثرہ علاقوں میں موجودگی لوگوں کو امید کی کرن دکھاتی ہے،دہشت گردی میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کو تو شاید حکومت کی طرف سے امداد مل جاتی ہو مگر جاں بحق رضا کاروں کے ورثاء کو کچھ نہیں ملتا،اس کے باوجود انسانیت کی مدد کا جذبہ ان کے دل میں ہمیشہ تازہ رہتا ہے
Muhammad Tayyab

Muhammad Tayyab

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.